QR CodeQR Code

صدارتی انتخابات پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

5 Oct 2018 13:09

صحافی شاہد اورکزئی کیجانب سے جاری رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں 4 ستمبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات مجوزہ آئین اور قانون کے منافی ہیں اور الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے بہت اہم امور کو نظر انداز کیا ہے۔ رٹ کیمطابق صدارت کے عہدے کیلئے ہونیوالے انتخابات آئین کے آرٹیکل 41 کی شق 4 کے منافی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی۔ رٹ صحافی شاہد اورکزئی نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات مجوزہ آئین اور قانون کے منافی ہیں اور الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے بہت اہم امور کو نظر انداز کیا ہے۔ رٹ کے مطابق صدارت کے عہدے کیلئے ہونے والے انتخابات آئین کے آرٹیکل 41 کی شق 4 کے منافی ہیں، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے اور رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو ہدایت کی جائے کہ اس حوالے سے اس کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کی جائے۔ رٹ کی سماعت آئندہ چند روز میں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 754033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754033/صدارتی-انتخابات-پشاور-ہائیکورٹ-میں-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org