QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ میں توسیع، چھ مزید وزراء نے حلف اٹھا لیا

5 Oct 2018 14:37

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ علی امین گنڈا پور، فیصل واؤڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیر جب کہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے 6 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزراء کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ علی امین گنڈا پور، فیصل واؤڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیر جب کہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

نئے وزراء کی حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے، جس میں 24 وفاقی وزراء، 6 وزرائے مملکت جبکہ 8 مشیران و معاونین شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو کو نجکاری، علی امین گنڈاپور امور کشمیر و گلگت بلتستان، اعظم سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی  جبکہ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 754038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754038/وفاقی-کابینہ-میں-توسیع-چھ-مزید-وزراء-نے-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org