0
Friday 5 Oct 2018 15:27

امریکی دھمکی نظرانداز کرتے ہوئے بھارت کا روس کیساتھ میزائل خریدنے کا معاہدہ

امریکی دھمکی نظرانداز کرتے ہوئے بھارت کا روس کیساتھ میزائل خریدنے کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر کے دورہ بھارت کے دوران امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت نے روس کے ساتھ میزائل ٹیکنالوجی معاہدہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے روس کے ساتھ ایس 400 میزائل ٹیکنالوجی کا معاہدہ کرلیا۔ امریکہ نے بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ وہ روسی میزائل نظام ایس 400 خریدنے سے باز رہے۔ امریکی حکومت کے مطابق ایسی خریداری امریکی پابندیوں کے زمرے میں آئے گی۔ امریکا کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ دفاعی و انٹیلی جنس کے شعبوں میں تجارتی رابطہ کاری امریکا کی عائد پابندیوں کے دائرے میں آتی ہیں۔ روس کے صدر پیوٹن دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچے تھے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے صدر پیوٹن کا استقبال کیا تھا۔ روس کئی دہائیوں سے بھارت کو دفاعی ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے معاہدے کے بعد روسی صدر پیوٹن کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ روس کئی برسوں سے بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور اس نے بھارت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یاد رہے وزیراعظم مودی اور صدر پیوٹن کے درمیان یہ اس سال کی تیسری ملاقات ہے۔
خبر کا کوڈ : 754039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش