0
Friday 5 Oct 2018 16:29

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کرلیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ شہباز شریف کے علاوہ راجہ قمر السلام کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ صاف پانی سکینڈل میں شہباز شریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف جب نیب پیش کیلئے آئے تو افسران کی جانب سے آج ان سے تفتیش نہیں کی گئی بلکہ ان کے سامنے تین فائلیں رکھیں گئیں اور انہیں کہا گیا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں اس لیے آپ کو حراست میں لیا جاتا ہے۔ شہباز شریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ نیب لاہور کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں سابق سرکاری افسر احد چیمہ اور فواد حسن فواد بھی گرفتار ہیں۔

ذرائع  کے مطابق شہباز شریف کو پہلے گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہیں نیب کے 3 افسران اپنے کمرے میں بٹھائے رکھا اور ان کی گرفتاری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے اجازت لی گئی جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ صاف پانی سکینڈل میں 4 سو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف نیب تحقیقات کر رہی تھی تاہم آج شہباز شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم 67 دن سزا کاٹنے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سزا معطل کر دی تھی اور شریف خاندان کے تینوں افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دو روز قبل ہی تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی ہوں گے اور اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 754057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش