QR CodeQR Code

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ رسول کریم کی شفاعت کا ذریعہ ہے، مولانا عبدالنعیم

5 Oct 2018 17:09

لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالمہی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما کا کہنا تھا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کیلئے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ (ص) کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا، مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے، عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ 295-c کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اور ان قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کیلئے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 25,26 اکتوبر سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری بھرپور انداز میں شروع کر دی گئی ہے، تمام مسلمان اس کانفرنس کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 754061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754061/عقیدہ-ختم-نبوت-کا-تحفظ-رسول-کریم-کی-شفاعت-ذریعہ-ہے-مولانا-عبدالنعیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org