0
Friday 5 Oct 2018 17:08

طلبہ پر لاٹھی چارج، عنایت اللہ خان نے پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

طلبہ پر لاٹھی چارج، عنایت اللہ خان نے پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے پشاور یونیورسٹی واقعے کے خلاف صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا، جبکہ پشاور پولیس چیف قاضی جمیل الرحمٰن نے ایس ایس پی طارق سہیل کو جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ گذشتہ روز پشاور یونیورسٹی کے طلبہ احتجاج کر رہے تھے جن پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس دوران 6 طلبہ زخمی ہوگئے اور 28 طلباء کو پولیس نے حراست میں لیا۔ واقعہ کے خلاف خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں، بنوں، مردان، سوات اور پشاور میں طلبہ کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

دریں اثنا دیر سے جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عنایت اللہ خان نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نہتے طلبہ پر طاقت کا استعمال کیا گیا، معاملہ ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔ دوسری جانب سی سی پی او قاضی جمیل الرحمٰن نے  ایس ایس پی طارق سہیل کو جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔ سی سی پی او نے کہا ہے کہ دستیاب ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر واقعہ کی دوبارہ چھان بین سمیت واقعہ کے محرکات اور عوامل کا تعین کیا جائے۔ قاضی جمل الرحمٰن نے کہا ہے کہ طلباء کے احتجاج کو اپنے مذموم مقاصد کے استعمال کرنے والوں کو بھی مدنظر رکھنا چاہیئے۔ اس لئے چاہتے ہیں کہ جامع اور مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قدم اُٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 754065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش