0
Friday 5 Oct 2018 17:33

فواد حسن فواد کے وعدہ معاف گواہ بننے پر شہباز شریف گرفتار ہوئے، نیب ذرائع

فواد حسن فواد کے وعدہ معاف گواہ بننے پر شہباز شریف گرفتار ہوئے، نیب ذرائع
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری فواد حسن فواد کے بیان پر کی گئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف جب نیب میں پیش ہوئے تو فواد حسن فواد کو ان کے سامنے بٹھایا گیا جس پر فواد حسن فواد نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کیا وہ آپ کے کہنے پر کیا، اس میں میری اپنی کوئی رائے اور مرضی شامل نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے نیب سے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے آمادگی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ سرکاری ملازم تھے اور بطور ملازم وزیراعلیٰ کا حکم ماننا اس کی ذمہ داریوں میں شامل تھا اس لئے انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر کیا۔ فواد حسن فواد کے بیان کے بعد نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں اب کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے اپنا تحریری بیان بھی نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ دوسری جانب نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کل ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کی اطلاع سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی دیدی گئی ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ نیب آفس کے بھاری نفری تعینات ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 754069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش