0
Friday 5 Oct 2018 18:54

ایران کے حق میں عالمی عدالت کا فیصلہ سامراج کی بدترین شکست ہے، مولانا سبط شبیر

ایران کے حق میں عالمی عدالت کا فیصلہ سامراج کی بدترین شکست ہے، مولانا سبط شبیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت نے عالمی عدالت کی جانب سے ایران کے حق میں فیصلہ سنانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے عالمی سامراج کی بدترین شکست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نظام اسلامی کا مظہر ہے اور ستکبار کے آنکھ میں کانٹا بن کر مظلومین جہاں کی حمایت میں سرفہرست ہے۔ مولانا سبط شبیر نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے خطاب کو امت مسلمہ کی مشکلات کا راہ حل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کا خطاب پختہ ایمان کی عکاسی کرتا ہے اور رہبر معظم کا یہ خطاب صدیوں تک استکبار کے آنکھ میں کانٹا بن کر رہے گا۔

مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ دسیوں ہزار بسیجی رضا کاروں کے اجتماع سے رہبر معظم کا خطاب سنہری حروف سے تحریر کرنے کے قابل ہیں جو امت مسلمہ کی سر آفرازی اور مسلمانان عالم کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کی صالحانہ قیادت میں جمہوری اسلامی ایران کامیابی کے منازل تیزی کے ساتھ طے کررہا ہے وہ وقت دور نہیں جب دشمنان اسلام اور دشمنان ایران کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجیت کے مقابلے میں رہبر معظم کا سینہ سپر رہنا ملت اسلامیہ کیلئے سبق آموز ہے عالم اسلام کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ رہبر انقلاب کے کے نقش راہ پر عمل پیرا ہوجائیں۔
خبر کا کوڈ : 754074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش