QR CodeQR Code

طلبہ تنظیموں کا پشاور یونیورسٹی میں لاٹھی چارج اور تشدد کے خلاف مظاہرے

5 Oct 2018 17:53

پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں طلبہ تنظیموں کی جانب سے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں طلباء پر تشدد، لاٹھی چارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں طلبہ تنظیموں کی جانب سے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں طلباء پر تشدد، لاٹھی چارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ پشاور طلبہ تنظیموں نے نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں پختون سٹوڈنٹس فیڈرشن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، جمعیت طلبہ اسلام، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ جس کی قیادت وسیم خٹک، عابد یوسفزئی اور دیگر طلباء یونینز کے عہدیدار کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 754079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754079/طلبہ-تنظیموں-کا-پشاور-یونیورسٹی-میں-لاٹھی-چارج-اور-تشدد-کے-خلاف-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org