0
Friday 5 Oct 2018 17:59

کرم کے کمیونٹی سکول اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

کرم کے کمیونٹی سکول اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا  کہنا ہے کہ گذشتہ 20 سالوں سے وہ آٹھ ہزار روپے ماہانہ کے عوض اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور اب اگر ان کی ملازمت مستقل نہ کی گئی تو اسلام آباد میں جاری دھرنا مستقل کر دیا جائے گا۔ قبائلی ضلع کرم میں پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر کمیونٹی سکولز اساتذہ کے منتظر مہدی و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع اور آزاد کشمیر میں وہ نہایت کم تنخواہ پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن تاحال انہیں مستقل کیا گیا نہ ہی وقت پر کبھی  تنخواہ ملی جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے قبائلی اضلاع کے کمیونٹی سکول اساتذہ کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے جس میں خواتین اساتذہ بھی شریک ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرم کے 36 کمیونٹی سکولوں میں 116 اساتذہ بچوں کو پڑھا رہے ہیں لیکن انہیں تنخواہ ہمیشہ تاخیر سے ملتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2011ء میں اسلام آباد دھرنے کے موقع پر عمران خان نے انہیں یقین دلایا تھا کہ تحریک انصاف حکومت میں آئی تو انہیں مستقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھر تک پھیلا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 754081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش