QR CodeQR Code

شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلاکر آشیانہ کیس میں گرفتار کرنا درست عمل نہیں، سعید غنی

5 Oct 2018 20:00

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ فواد چوہدری کے شہباز شریف کی گرفتاری پر بیان نے نیب کو متنازع بنا دیا، نیب کی جانب سے گرفتاری کا شہباز شریف کو فائدہ ہوگا، نیب کا قانون انصاف کے تقاضوں کے برخلاف ہے، نیب کی سب سے بڑی ناکامی نواز شریف کا کیس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا بیان سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعید غنی نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے شہباز شریف کی گرفتاری پر بیان نے نیب کو متنازع بنا دیا، شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلاکر آشیانہ کیس میں گرفتار کرنا درست عمل نہیں، نیب کی جانب سے گرفتاری کا شہباز شریف کو فائدہ ہوگا، نیب کا قانون انصاف کے تقاضوں کے برخلاف ہے، نیب کی سب سے بڑی ناکامی نواز شریف کا کیس ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاف پانی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں آشیانہ کمپنی کیس میں حراست میں لے لیا گیا، آشیانہ کمپنی کیس میں شہباز شریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 754087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754087/شہباز-شریف-کو-صاف-پانی-کیس-میں-بلاکر-آشیانہ-گرفتار-کرنا-درست-عمل-نہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org