QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، 2 افراد قتل

5 Oct 2018 20:27

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ میرعلی سب ڈویژن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے دو مقامی افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ میرعلی سب ڈویژن میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے دو مقامی افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد سے فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی تھمنے میں نہیں آ رہے۔ جہاں گذشتہ چھ ماہ کے دوران اس نوعیت کے (ٹارگٹ کلنگ کے) درجن سے زائد واقعات پیش آ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 754094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754094/شمالی-وزیرستان-میں-ٹارگٹ-کلنگ-2-افراد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org