0
Friday 5 Oct 2018 20:40

سندھ پولیس اصلاحات، پرانا تفتیشی نظام ختم کرنیکا فیصلہ

سندھ پولیس اصلاحات، پرانا تفتیشی نظام ختم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس میں اصلاحات لانے کیلئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومت نے صوبے سے پرانا انوسٹی گیشن نظام ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محکمہ پولیس میں اصلاحات کے سلسلے میں بڑا فیصلہ کر لیا، تفتیش کا پرانا نظام ختم کرکے سندھ پولیس میں آپریشن اور انوسٹی گیشن کے شعبوں کو الگ الگ کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی ہے۔ صوبہ سندھ میں ضلعی سطح پر انوسٹی گیشن نظام رائج کیا جائے گا، ضلعی سطح پر انوسٹی گیشن کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن تعینات ہوگا، پولیس انوسٹی گیشن کا عملہ ایس ایس پی کے ماتحت کام کرے گا۔

پولیس اصلاحات کے مطابق ریجنلز سطح پر 6 انوسٹی گیشن رینجز قائم کی جائیں گی، ان ریجنز میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقائی سطح پر تفتیشی عمل کو صاف اور شفاف بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ تفتیشی نظام پہلے صرف کراچی کیلئے رائج تھا۔ نئے انوسٹی گیشن نظام کے تحت نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، محکمہ داخلہ سندھ نے منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی، سمری کی منظوری کے بعد اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 754100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش