0
Friday 5 Oct 2018 23:22

شہباز شریف کی گرفتاری ملک دشمنی ہے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کی گرفتاری ملک دشمنی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے اور اس کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، نئے نئے نامزد وزیراعظم کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ ن لیگ اس سے بھی کڑے احتساب سے گزر چکی ہے۔ مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ آشیانہ اسکیم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹ تھا جس میں پنجاب حکومت کا ایک بھی روپیہ استعمال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی خدمت ہی شہباز شریف کا قصور ہے، ان کے کام کی گواہی پورا ملک دیتا ہے، ان کی گرفتاری ملک دشمنی ہے۔

مسلم لیگ کی رہنما نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، جو ووٹ پی ٹی آئی نے جہازوں میں خریدے تھے وہ بھی ن لیگ کو ملیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہتےہیں نیب آزاد ہے، دوسری طرف کہتےہیں ابھی پہلی گرفتاری ہے۔ نیب کی کارروائیوں پر وزرا بیان دے رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن اور رہنما متحد ہیں، موجودہ حکومت جانتی ہے کہ وہ کام نہیں کرسکتی۔
 
خبر کا کوڈ : 754110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش