0
Friday 5 Oct 2018 23:52

گینگ وار سرغنہ غفار ذکری اور اسکے ساتھی کیخلاف 5 مقدمات درج

گینگ وار سرغنہ غفار ذکری اور اسکے ساتھی کیخلاف 5 مقدمات درج
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں گزشتہ روز مقابلے میں مارے جانے والے گینگ وار سربراہ غفار ذکری اور اسکے ساتھی کے خلاف پانچ مقدمات درج کر لیے گئے، تمام مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے گینگ وار کے سربراہ غفار ذکری اور اسکے ساتھی چھوٹا زاہد کے خلاف پانچ مقدمات درج کر لئے گئے، ملزمان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات میں سے ایک مقدمہ پولیس مقابلے، جبکہ چار مقدمات اسلحہ، گرنیڈ اور آوان گولے رکھنے کا درج کیا گیا، تمام مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، پولیس نے غفار زکری کے خلاف 25 مقدمات کی فہرست بھی مکمل کر لی ہے، غفار زکری دو رینجرز اور دو پولیس اہلکاروں کو قتل، جبکہ دو اہلکاروں کو زخمی بھی کر چکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 754111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش