0
Saturday 6 Oct 2018 12:56

کٹھوعہ عصمت ریزی و قتل معاملہ، 3 ملزمان کی عرضداشتیں مسترد

کٹھوعہ عصمت ریزی و قتل معاملہ، 3 ملزمان کی عرضداشتیں مسترد
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سپریم کورٹ نے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملے کی قومی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کروانے کے متعلق ایک ملزم کی عرضداشت خارج کردی۔ جسٹس اُدھے امیش للت اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بینچ نے ملزم پرویش کمار کی عرضداشت کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کی جانچ میں کوئی کمی تھی تو اس کو نچلی عدالت میں اُٹھایا جانا چاہے تھا۔ عدالت نے معاملے کی آزاد ایجنسی سے جانچ کروانے کے متعلق دو دیگر ملزموں کی ایک عرضداشت بھی ٹھکرا دی۔ عرضی گزاروں کی دلیل تھی کہ معاملے کی پہلے کی جانچ مبینہ طور پر بدنیتی پر مبنی تھی۔

بینچ نے دونوں عرضداشت خارج کرتے ہوئے عرضی گزاروں سے کہا کہ وہ معاملے کی سماعت کے دوران نچلی عدالت میں اپنی بات اُٹھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آٹھ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کی سماعت پنجاب ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے ضلع اور سیشن جج تیجندر سنگھ نے گزشتہ 8 جون کو اس معاملے میں سات ملزموں کے خلاف عصمت دری اور قتل کے الزامات طے کئے تھے۔ خیال رہے اس سنسنی خیز کیس کی تحقیقات ریاستی پولیس کی کرائم برانچ ونگ کررہی ہے اور کرائم برانچ نے مرکزی ملزم سمیت تمام 7 ملزمان کے خلاف کٹھوعہ کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا جبکہ کیس کے سلسلے میں گرفتار مبینہ طور پر نابالغ ملزم کے خلاف گزشتہ ہفتے ہی چارج شیٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں داخل کئے گئے چارج شیٹ میں کرائم برانچ نے آٹھ سالہ کمسن بچی کی اغواکاری، اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے سلسلے میں تمام ثبوت و شواہد پیش کردئیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 754118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش