0
Saturday 6 Oct 2018 14:42

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ علیحدہ علیحدہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور اراکین اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات اور امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو بلوچستان کے مالی بحران کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ وزیراعظم عمران خان کو ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 754200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش