QR CodeQR Code

باہمی مشاورت سے نئے صوبے کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا، ملک عامر ڈوگر

6 Oct 2018 14:59

ملتان سے جاری بیان میں ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا تمام تر فوکس جنوبی پنجاب کے خطے پر مشتمل صوبے کا قیام ہے، اس خطے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف وہپ قومی اسمبلی و ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے حوالے سے حکومتی سطح پر عملی اقدامات جاری ہیں اور باہمی مشاورت سے نئے صوبے کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا، جنوبی پنجاب کے عوام جو کہ ماضی کی حکومتوں میں یکسر نظر انداز کی جاتی رہیں، اس خطے کے عوام کو بنیادی سہولیات سے نہ صرف محروم رکھا گیا بلکہ یہاں کے نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی، تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات سے بھی یکسر نظرانداز کیا گیا، موجودہ حکومت کا تمام تر فوکس جنوبی پنجاب کے خطے پر مشتمل صوبے کا قیام ہے اور اس خطے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے دم لے گی اور وہ وقت قریب ہے جب اس خطے کے نوجوانوں کو نوکریوں میں برابر کا حصہ ملے گا، خواتین کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے یکسر مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں بسنے والے تمام غریب عوام کو صحت کی بنیادی اور اعلی سہولیات یکسر ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے نظام کی درستگی کیلئے حکومت نے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، اب کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوگا، اقربا پروری، سفارش، رشوت کا نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 754206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754206/باہمی-مشاورت-سے-نئے-صوبے-کا-قیام-جلد-عمل-میں-لایا-جائیگا-ملک-عامر-ڈوگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org