0
Saturday 6 Oct 2018 15:10

اقتدار کا ریموٹ کنٹرول عمران کے ہاتھ میں نہیں کسی اور کے پاس ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

اقتدار کا ریموٹ کنٹرول عمران کے ہاتھ میں نہیں کسی اور کے پاس ہے، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں اقتدار کا ریموٹ کنٹرول نہیں ہے بلکہ حکومت کو کنٹرول کہیں اور سے کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں نہیں بلکہ وہ لوگ حکومت میں آئے ہیں جو پہلے بھی آتے رہے ہیں۔ آج تحریک انصاف میں 80 فیصد وزراء باہر سے آئے ہیں جو کبھی پی ٹی آئی کا حصہ بھی نہیں تھے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 5 گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے، جو روزانہ ایک دوسرے کو گرانے میں لگے رہتے ہیں، پی ٹی آئی کے اختلافات چند ماہ میں واضح جو جائیں گے اور پھر عمران خان بھی معاملات نہیں سنبھال سکیں گے، کیونکہ تین ماہ پہلے عمران خان نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسے لوگ پارٹی میں آ جائیں گے جن کو دیکھا بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی حقیقت میں اقتدار میں نہیں آئی ہے جو لوگ اقتدار میں آئے ہیں، وہ پہلے بھی آتے رہے ہیں لیکن عمران خان سمجھوتوں کے تحت چل رہے ہیں اور اقتدار کا ریموٹ کنٹرول کسی اور کے پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 754210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش