QR CodeQR Code

کراچی میں پاراچنار کا رہائشی شخص گلشن اقبال میں غیرت کے نام پر قتل

6 Oct 2018 15:31

پولیس کے مطابق ارشاد کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کسی کام سے گاڑی میں اکیلا جارہا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو 5 گولیاں ماری گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہرِ قائد کے علاقے گلشن اقبال میں پارا چنار کے رہائشی ایک شخص کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 8 میں جمعرات کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی، جو پاراچنار کا رہائشی تھا اور کراچی میں گاڑی چلانے کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ارشاد کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کسی کام سے گاڑی میں اکیلا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو پانچ گولیاں ماری گئیں۔ حکام کے مطابق ارشاد نامی شہری کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ مقتول کے پاراچنار میں ایک خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، جس پر اُسے وہاں چند ماہ قبل قتل کردیا گیا تھا۔ خاتون کے قتل کے بعد ارشاد بھاگ کر کراچی آگیا اور اس نے یہیں سکونت اختیار کرلی۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارشاد کو پنچائیت کے فیصلے پر ہی قبیلے کے لوگوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ قتل کے مقدمے میں لڑکی کے والد اور رشتہ داروں کو نامزد کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 754214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754214/کراچی-میں-پاراچنار-کا-رہائشی-شخص-گلشن-اقبال-غیرت-کے-نام-پر-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org