QR CodeQR Code

پشاور، قبائلی علاقے سے اسلحہ اور منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

6 Oct 2018 16:01

پشاور میں پولیس نے قبائلی علاقے سے اسلحہ اور منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی 3 گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے کلاشنکوف، متعدد پستولیں اور 18 ہزار کارتوس برآمد کرلئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس نے قبائلی علاقے سے اسلحہ اور منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نے قبائلی علاقے سے اسلحہ اور منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی 3 گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے کلاشنکوف، متعدد پستولیں اور 18 ہزار کارتوس برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس کے مطابق قبائلی علاقے سے اسلحے اور منشیات کو پشاور اسمگل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے ملزمان کی تینوں گاڑیوں کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 754220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754220/پشاور-قبائلی-علاقے-سے-اسلحہ-اور-منشیات-اسمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org