QR CodeQR Code

سانحہ 12 مئی کیس، میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

6 Oct 2018 16:45

تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ صحتِ جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ ملزمان کے خلاف 4 مقدمات ائیرپورٹ تھانے میں درج کئے گئے تھے۔ جن میں سے مقدمہ نمبر 86/2007 میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے بھی ایک کیس میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بارہ مئی کیس میں میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر دوسرے مقدمے میں بھی فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ خصوصی عدالت نے 4 مقدمات میں سے ایک مقدمے میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی، تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ صحتِ جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ ملزمان کے خلاف 4 مقدمات ائیرپورٹ تھانے میں درج کئے گئے تھے۔ جن میں سے مقدمہ نمبر 86/2007 میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے بھی ایک کیس میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ عدالت مذکورہ مقدمے کے 9 مفرور ملزمان کو اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ 12 مئی 2007ء کو سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 754237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754237/سانحہ-12-مئی-کیس-میئر-کراچی-وسیم-اختر-سمیت-21-ملزمان-پر-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org