0
Sunday 29 May 2011 17:32

مردان پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 79 کلو گرام بارودی مواد برآمد، ملزمان گرفتار

مردان پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 79 کلو گرام بارودی مواد برآمد، ملزمان گرفتار
مردان:اسلام ٹائمز۔شیخ ملتون ٹاون پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مردان نوشہرہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ سے 79 کلو گرام بارودی مواد برآمد کر کے ڈرائیور سمیت دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بارودی مواد کو ڈرائی فروٹ کے ساتھ بوریوں میں چھپا کر فلائنگ کوچ کی چھت پر رکھا گیا تھا، جسے احسن ابدال سے بٹ خیلہ ملاکنڈ ایجنسی لے جایا جا رہا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ شیخ ملتون ٹاون کے سب انسپکٹر عثمان خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مردان نوشہرہ روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران فلائنگ کوچ نمبر ایل ای ایس 1218 کو رکنے کا اشارہ کیا اور تلاشی لینے پر فلائنگ کوچ کی چھت پر پڑی ہوئی ڈرائی فروٹ کی بوریوں میں پڑا بارودی مواد برآمد کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد کا وزن 79 کلو گرام بتایا گیا ہے پولیس نے بارودی مواد کے ساتھ ایک 19 سالہ نوجوان اسحاق ولد خان بہادر سکنہ خانوڑی بٹ خیلہ اور ڈرائیور عارف کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 75425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش