0
Saturday 6 Oct 2018 18:51

پاراچنار، یوم شہادت امام سجادؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا

پاراچنار، یوم شہادت امام سجادؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت کرم بھر میں یوم شہادت حضرت امام سید ساجدین ؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج 25 محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت امام سید ساجدینؑ کے موقع پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔ مجلس کو مولانا اخلاق حسین نے پڑھی۔ مجلس کے بعد عزاداروں نے خوب سینہ کوبی کرتے ہوئے بیمار کربلا کو عقیدت پیش کی۔ اس دوران تابوت بھی نکالا گیا۔ مولانا اخلاق حسین نے خطاب کرتے ہوئے امام سید ساجدینؑ کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام اپنی زندگی میں زیادہ وقت عبادت میں گزارتے تھے، طویل اور کثرت سجود سے ان کو لقب بھی سید ساجدین مل گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کربلا میں بیماری کی حالت میں شہدائے کربلا کی مظلومیت کو بے بسی کی حالت میں دیکھ کر شدید ظلم و ستم برداشت کیے۔ اور اس سے بڑھ کر بازار شام میں ان پر دل برداشتہ ظلم آئے۔ پھر دربار شام میں امامؑ نے خطبے دے کر یذید کو سرنگوں کردیا۔ مجلس کے آخر میں عزاداروں نے سینہ کوبی کی اور تابوت بھی نکالی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 754274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش