QR CodeQR Code

کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی، گورنر سندھ

6 Oct 2018 20:58

کراچی چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ 16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں سرکلر ریلوے سے متعلق اعلان کریں گے، فائر بریگیڈ کے لئے ٹینڈر کردیئے ہیں یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی، 16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج صدر کراچی آئے ہیں ان کو چھوڑ کر کراچی چیمبر آیا ہوں، سالڈ ویسٹ کا نظام کے ایم سی کے پاس ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی نہیں کہ ایف آئی اے کسی کو ہراساں کرے، سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی، 16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے لئے ٹینڈر کردیئے ہیں یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوگا، تجارتی مراکز میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات کر رہے ہیں، ناردرن بائی پاس کا ٹینڈر کردیا ہے، ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام بھی تاجروں کے مسائل حل کریں گے، ہماری پالیسی نہیں ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنے والوں کو ہراساں کریں۔


خبر کا کوڈ: 754288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754288/کراچی-میں-سرکلر-ریلوے-اور-لوکل-ٹرین-جلد-چلے-گی-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org