0
Saturday 6 Oct 2018 21:01

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور ایئرپورٹ منیجرز اور سی او اوز کو ملازمین کی مانیٹرنگ اور ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ادارے کے وسائل لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ملازمین کے افسروں کے گھروں میں ذاتی کاموں کے انکشاف کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹرز، سیکشن ہیڈز کو ملازمین اور وسائل کی نگرانی کا کام سونپ دیا گیا۔ سول ایوی ایشن حکام نے بذریعہ نوٹیفکیشن ملک کے تمام افسروں کو آگاہ کردیا، مراسلہ میں ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز سمیر سعید کو ایئرپورٹس کے سرپرائز وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز ملازمین کی حاضری چیک کریں گے۔ گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لئے انہیں طے شدہ پارکنگ میں کھڑا کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر محکمانہ کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ منیجرز، چیف آپریشنز آفیسرز کو ڈیفالٹر ملازمین کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انجینئرنگ سروسز ملازمین کو ان کے عہدے کے مطابق تعینات کیا جائے گا، ملازمین کو ان کی ٹریڈ سے ہٹ کر تعینات کرنے والے انچارجز کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 754289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش