0
Saturday 6 Oct 2018 21:07

سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو نے سرکاری گاڑی رشتہ دار کو تحفے میں دے دی

سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو نے سرکاری گاڑی رشتہ دار کو تحفے میں دے دی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان خان شورو نے سرکاری گاڑی تحفے میں اپنے عزیز کو دے دی، یہی نہیں پیٹرول اور مرمت کی مد میں ماہانہ خرچہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے سابق وزیر نے مال مفت دل بے رحم کے مصداق سرکاری گاڑی کو اپنا مال سمجھ کر رشتہ داریاں نبھانی شروع کردیں۔ سابق وزیر بلدیات جام خان شورو نے ایک ڈبل کیببن گاڑی جی ایس 450 بی رشتہ دار کو تحفے میں عنایت کردی، یہ گاڑی لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے۔ رکن سندھ اسمبلی عبدالرزاق راہموں نے چار سال سے لاپتہ گاڑی کا بھانڈا پھوڑ دیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ گاڑی تھر کے علاقے میں چار سال سے زیر استعمال ہے۔ اس حوالے سے فنکشل مسلم لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے اس معاملہ کو سندھ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال میں بہت کچھ غائب ہوا ہے نہ جانے ابھی اور کیا کیا سامنے آنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 754290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش