0
Saturday 6 Oct 2018 21:56
دہشتگردی کے سبب بلوچستان کو بڑا نقصان ہوا

سی پیک منصوبوں کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے، عمران خان

خیبر پختونخواء کی طرز پر بلوچستان میں بلدیاتی نظام لائینگے
سی پیک منصوبوں کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سی پیک میں بلوچستان کو اس کا پورا حق دیا جائے گا۔ بلوچستان میں نیا بلدیاتی نظام لائیں گے اور کینسر ہسپتال بھی بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق بلوچستان کیساتھ بطور پارٹنر کام کرے گا۔ ہم کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے، جس پر بعد میں معذرت کرنا پڑیں۔ سابقہ تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ ملک اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم اس مشکل سے جلد چھٹکارا پالیں گے۔ سی پیک معاہدے کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔ سی پیک میں بلوچستان کو اس کا جائز حصہ دیا جائے گا۔ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو فعال کئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے۔ صوبائی حکومت کیساتھ ہم بھرپور رابطے میں ہیں۔ صوبے کے مالی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔

بلوچستان میں  قدرتی وسائل استعمال کرکے غربت وپسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے۔ اراکین بلوچستان اسمبلی مسائل کے حل کے لئے موثر قانون سازی کریں۔ کوئٹہ میں پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے انسانی وسائل پر فنڈز خرچ کیا جائے گا۔ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی گئی۔ سابقہ حکومتوں کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کے لئے مختص فنڈز اگر انہیں ٹھیک طرح سے ملتا، تو آج صوبہ ترقی کرچکا ہوتا۔ بلوچستان کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا۔ سب سے زیادہ بلوچستان کے لوگوں پر پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے، جس کے تحت انسانی وسائل کو بہتر کیا جائے گا۔ جو بلدیاتی نظام ہم پنجاب اور کے پی کے میں لائیں گے، ان ہی خطوط پر بلوچستان میں بھی بلدیاتی نظام لایا جائے، ویلیج کونسلز بنائی جائیں، انہیں براہ راست فنڈ پہنچایا جائے۔

بلوچستان میں موجود معدنیات کا تخمینہ ساڑھے چار سو ارب ڈالر کا ہے۔ ابھی تیل وگیس کی ایکسپلوریشن کا عمل جاری ہے۔ بلوچستان کی مالی مدد کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون کرے گا۔ دریائے سندھ سے کچھی کینال کے ذریعے بلوچستان کا پانی کا حصہ بحال ہوجائے تو چار لاکھ کینال اراضی کاشت کے قابل ہونے سے صوبے میں خوشحالی آئے گی۔ بلوچستان کی مالی مدد کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون کرے گا۔ کینسر ہسپتال بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دہشتگردی کے سبب صوبے میں بڑا نقصان ہوا۔ ڈاکٹرز، پروفیسرز اور دیگر پروفیشنلز صوبہ چھوڑ گئے۔ کینسر ہسپتال کی یہاں بڑی ضرورت ہے۔ شوکت خانم کے سی ای او کو یہاں بھیج کر جائزہ لیں گے۔ پروفیشنلز باہر سے یہاں لائیں گے، یہاں کینسر ہسپتال بنائیں گے، جس کی یہاں بڑی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کے خلاف کام کیا جائے۔ بلوچستان میں کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے ملکی ادارے بھی تباہ ہو جاتے ہیں۔ چند برس میں ملکی قرضہ 6 ہزار ارب سے 28 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا۔ بلوچستان میں کرپشن کے خلاف کام کیا جائے۔ فنڈز پر نظر رکھی جائے۔
خبر کا کوڈ : 754301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش