QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، سکھوں نے بھی بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کااعلان کر دیا

7 Oct 2018 11:09

سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کابائیکاٹ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سکھ انٹلیکچول سرکل، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن اور سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا مشترکہ اجلاس جموں میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، شہریوں کے قتل، غیرقانونی نظر بندیوں، دفعہ 35_اے کو ختم کرنے کی کوششوں اور بھارت کی طرف سے سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کابائیکاٹ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 754346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754346/مقبوضہ-کشمیر-سکھوں-نے-بھی-بلدیاتی-انتخابات-کے-بائیکاٹ-کااعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org