0
Sunday 7 Oct 2018 11:58

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سرحد پر احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع ہونے والے ہزاروں افراد پر گولیاں چلا کر بچے سمیت 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسیز کے مطابق براہ راست گولیاں لگنے سے کم از کم 126 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق سرحد پر 20ہزار کے قریب افراد احتجاج کر رہے تھے۔ صیہونی افواج کے مطابق انہوں نے ہجوم پر اپنے ساتھی اہل کاروں کے تحفظ کے لیے گولیاں چلائیں۔ جمعہ کے روز ہفتہ وار مظاہرے کے لیے ہزاروں فلسطینی غزہ کی پٹی پر اس باڑ کے پاس اکھٹے ہوئے، جو حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی کو اسرائیل سے الگ کرتی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولیوں سے ایک 12 سالہ لڑکافراس ، 24 سالہ نوجوان محمد ابو سمعان اور28سالہ حسین فاتحی شامل ہیں ۔ غزہ کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ سرحد پر مظاہروں کا یہ سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے، اب تک اسرائیلی فوج کی گولیوں سے کم ازکم 195 افراد شہیدہو چکے ہیں۔اس عرصے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا ۔
 
 
خبر کا کوڈ : 754358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش