0
Sunday 29 May 2011 19:35

سانحہ خروٹ آباد،قانون کے رکھوالے پولیس اہلکار کی چیچن خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش، ٹریبونل کل سے گواہان کے بیان قلم بند کرے گا

سانحہ خروٹ آباد،قانون کے رکھوالے پولیس اہلکار کی چیچن خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش، ٹریبونل کل سے گواہان کے بیان قلم بند کرے گا
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ سانحہ خروٹ آباد کے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ پولیس کے ایک اہلکار نے چیچن خاتون کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور بھاگنے کی صورت میں فائرنگ کر کے چیچن خاندان کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران زیارات کے لئے ایران جانے والے چیچن خاندان سے رشوت طلب کی۔ اس دوران اے ایس آئی رضا خان نے گاڑی میں سوار چیچن خاتون کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار چیچن خاندان نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن پولیس اہلکاروں نے اگلی چیک پوسٹ پر غلط اطلاع دے کر چیچن خاندان کو فائرنگ کر کے جاں بحق کرا دیا۔ 
ادھر کوئٹہ میں خروٹ آباد واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم عدالتی ٹریبونل 31 مئی سے گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیگا، ٹریبونل کے پاس مجموعی طور پر 18 افراد واقعہ کے بطور گواہ سامنے آچکے ہیں۔ خروٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے بلوچستان حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں قائم کردہ انکوائری ٹریبونل کام کر رہا ہے۔ ٹریبونل منگل 31 مئی سے اپنے پاس رضاکارانہ طور پر پیش ہونیوالے اٹھارہ افراد کے بطور گواہ بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع کریگا، جس کے بعد ان شواہد کی روشنی میں واقعہ کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ تیار کر کے صوبائی حکومت کو پیش کر دی جائیگی۔ 
واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے ایک اہم ڈیولپمنٹ میں انکوائری ٹریبونل نے آئی جی فرنٹیر کور اور آئی جی پولیس کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ واقعے میں ملوث پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو انکوائری کے اختتام تک فرائض انجام دینے سے روک دیا جائے، جس کے بعد خروٹ آباد کے متعلقہ تھانے کے ڈی ایس پی آصف کاسی کو تبدیل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی تھی، تاہم واقعہ میں مظلوم غیرملکیو ں پر اندھا دھند فائرنگ کرنیوالے ایف سی کے کرنل فیصل اور دیگر اہلکاروں کو متعلقہ حکام کی جانب سے فرائض سے روکنے کے حوالے سے احکامات سامنے نہیں آسکے۔
خبر کا کوڈ : 75436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش