0
Sunday 7 Oct 2018 12:21

پشاور، کم عمر لڑکیوں کے ریپ میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور، کم عمر لڑکیوں کے ریپ میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس نے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ ریپ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش 26 لڑکیوں پر جنسی حملوں کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 7 سے 10 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو جنسی حملوں کا نشانہ بناتا تھا۔ پشاور پولیس کے مطابق گلبرگ کے رہائشیوں کی شکایات پر پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت فرمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ پشاور کے گلبرگ تھانے میں درج کرا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے میں ملک کے مختلف حصوں میں کم عمر بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

بچوں سے زیادتی کے واقعات اکثر انہیں اغواء یا نشہ آور چیز کھلانے یا پلانے کے بعد پیش آتے ہیں۔ زیادتی کے اکثر واقعات میں ملزمان کو گرفتار تو کر لیا جاتا ہے لیکن وہ اپنے انجام کو نہیں پہنچ پاتے اور ناقص تفتیش کے بعد پولیس کی حراست سے چھوٹنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ قصور میں 6 سالہ بچی زینب کے ریپ اور قتل کے واقعے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، جس کی لاش کوڑے سے ملی تھی، کمسن بچی کے ساتھ درندگی کے اس واقعہ کے خلاف قصور سمیت ملک بھر میں احتجاج اور ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 754373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش