QR CodeQR Code

برازیل میں آج صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں

7 Oct 2018 14:12

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق بائیں بازو کے امیدوار فرنانڈو حداد اور دائیں بازو کے یائیر بوسورانو کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ کسی بھی امیدوار کو کامیابی کے لیے 50 فیصد یا اس سے زائد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برازیل میں آج صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ صدارتی الیکشن کا یہ پہلا مرحلہ ہے، جس میں 13 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کامیاب امیدوار کے لیے 50 فیصد یا اس سے زائد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ دوسری صورت میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 2 امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے کا الیکشن 28 اکتوبر کو ہو گا۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق بائیں بازو کے امیدوار فرنانڈو حداد اور دائیں بازو کے یائیر بوسورانو کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ جب کہ دوسرے مرحلے میں دائیں بازو کے امیدوار شکست سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ دائیں بازو کے امیدوار یائیر بوسورانو کو ایک اہم امیدوار قرار دیا گیا ہے اور وہ پہلا مرحلہ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 754405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754405/برازیل-میں-ا-ج-صدارتی-اور-پارلیمانی-انتخابات-ہو-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org