QR CodeQR Code

بی این ایس مہران حملہ،گرفتار مبینہ دہشت گرد قاری قیصر اقبال نیوی کے ملازم کے گھر مقیم رہا

29 May 2011 20:05

اسلام ٹائمز:دہشت گرد قیصر اقبال کو پی این ایس مہران بیس کے ٹیلی فون ریکارڈ کی مدد سے ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کیا گیا۔ قیصر اقبال کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ جھانگرہ بستی بھکرو سے ہے اور یہ علاقہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی سرحد پر واقع ہے


فیصل آباد:اسلام ٹائمز۔ پی این ایس مہران حملے کے سلسلے میں فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد قاری قیصر اقبال واقعے سے دس روز قبل تک پاک بحریہ کے ملازم کے گھر مقیم رہا۔ گرفتار دہشت گرد قاری قیصر اقبال کی گرفتاری کے بعد سے اسکے دو بھائی شکیب اور اصغر تاحال روپوش ہیں، ان دونوں کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم قاری قیصر اقبال پی این ایس مہران پر حملے سے دس روز پہلے تک اپنے قریبی رشتہ دار سمیع اللہ کے گھر پر رہا تھا۔ سمیع اللہ تقریبا دس سال سے پاک نیوی میں ملازم ہے۔ دہشت گرد قیصر اقبال کو پی این ایس مہران بیس کے ٹیلی فون ریکارڈ کی مدد سے ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کیا گیا۔ قیصر اقبال کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ جھانگرہ بستی بھکرو سے ہے اور یہ علاقہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی سرحد پر واقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 75442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75442/بی-این-ایس-مہران-حملہ-گرفتار-مبینہ-دہشت-گرد-قاری-قیصر-اقبال-نیوی-کے-ملازم-گھر-مقیم-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org