QR CodeQR Code

سابقہ فاٹا کےلئے قبائلی روایات کے مطابق قانون سازی کریں گے، گورنر خیبرپختوںخوا

7 Oct 2018 19:41

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم ایسے قوانین نہیں لانا چاہتے جن سے فاٹا کی مثبت روایات ختم ہوں اس لیے قبائلی اضلاع میں جلد از جلد بلدیاتی اور صوبائی انتخابات کروانا چاہتے ہیں تاہم کچھ عرصہ کے لیے کچھ اختیارات دوبارہ گورنر کو دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قبائلی جرگہ سسٹم کو قانونی حیثیت دی جائے گی اور قبائلی عوام کو حاصل مراعات پہلے کی طرح فراہم کی جائیں گی۔ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم ایسے قوانین نہیں لانا چاہتے جن سے فاٹا کی مثبت روایات ختم ہوں اس لیے قبائلی اضلاع میں جلد از جلد بلدیاتی اور صوبائی انتخابات کروانا چاہتے ہیں تاہم کچھ عرصہ کے لیے کچھ اختیارات دوبارہ گورنر کو دیئے جائیں گے۔ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ  قبائلی جرگہ سسٹم کو قانونی حیثیت دی جائے گی، قبائلی عمائدین کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھی جرگہ کا حصہ بنایا جائے گا اور قبائلی عوام کو حاصل مراعات پہلے ہی کی طرح دی جائیں گی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کا پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ درست ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں جو بھی وہاں سے آئے چیک ہو کر آئے بغیر شناخت کے قبائلیوں کو افغانستان سے آنے کی اجازت دینا مشکوک ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان سے آنے والے ہر شخص کا پتا چلے کہ کون آ رہا ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں میوزیم اور فیملی پارک بنائے جائیں گے، جمعرات اور جمعہ کو گورنر ہاؤس طلبہ کے لیے اور اتوار کو فیملز کے لیے کھولا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 754461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754461/سابقہ-فاٹا-کےلئے-قبائلی-روایات-کے-مطابق-قانون-سازی-کریں-گے-گورنر-خیبرپختوںخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org