QR CodeQR Code

شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، نیازی اتنا کرے جتنا برداشت کر سکے، لیگی رہنما

7 Oct 2018 23:50

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ
نیب کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات کیا نیب کے نمائندے ہیں جن کو گرفتاری کا پہلے علم تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ضلعی ملتان کے جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز، سٹی جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید، سینئر نائب صدر ضلع ملتان شاہد مختار لودھی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منیر اختر لنگاہ، نائب صدر عابد باکسر، جوائنٹ سیکرٹری ملک امیر بخش کمبوہ، نائب صدر محسن بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی ہے اور انتقامی کاروائی ہے یہ اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی ورکرز کو ڈرایا نہیں جا سکتا، شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، گرفتار پہلے کیا، اسمبلی سپیکر کو بعد میں اطلاع دی گئی، نیازی اتنا کرے جتنا برداشت کر سکے، نیب کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات کیا نیب کے نمائندے ہیں جن کو گرفتاری کا پہلے علم تھا۔ چند روز قبل وزیراعظم، چیئرمین نیب کو ون ٹو ون ملے اور ہر معاملات طے ہوئے، اصل میں ضمنی الیکشن میں (ن ) لیگ کی جیت کو دیکھتے ہوئے دس دن کا ریمانڈ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہی روش رہی تو یہ جنگ سڑکوں تک آجائے گی، یہ پارلیمنٹ کی بھی توہین ہے، سیاسی انتقام ہے، قیادت کی کال کا ورکرز انتظار کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 754528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754528/شہباز-شریف-قومی-اسمبلی-میں-اپوزیشن-لیڈر-ہیں-نیازی-اتنا-کرے-جتنا-برداشت-کر-سکے-لیگی-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org