QR CodeQR Code

گوادر کے منصوبوں میں ملازمتوں کی اکثریت بلوچ عوام کو دی جائیگی، قاسم خان سوری

8 Oct 2018 15:26

اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد بدقسمتی سے صوبائی فنڈ کو صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مناسب طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان سونے، تانبے اور اس جیسے دیگر وسائل سے مالا مال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صوبہ بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال اور منصوبہ بندی کے بارے میں تشویش ہے۔ سی پیک ہمارے ملک کا مستقبل ہے۔ گوادر کے منصوبوں میں ملازمتوں کی اکثریت بلوچ عوام کو دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کو صوبہ بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال اور منصوبہ بندی کے بارے میں تشویش ہے اور وہ اس حوالے سے فکر مند بھی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ بلوچستان کے دوران انہیں سرحدی سلامتی کی صورتحال سمیت ترقی، منصوبہ بندی، پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر معاملات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد بدقسمتی سے صوبائی فنڈ کو صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مناسب طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان سونے، تانبے اور اس جیسے دیگر وسائل سے مالا مال ہے۔ اب ان وسائل کو صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ گوادر کے منصوبوں میں ملازمتوں کی اکثریت بلوچ عوام کو دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 754645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754645/گوادر-کے-منصوبوں-میں-ملازمتوں-کی-اکثریت-بلوچ-عوام-کو-دی-جائیگی-قاسم-خان-سوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org