QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں فون کے استعمال پر پابندی

8 Oct 2018 16:08

صوبائی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اگر کسی کو سرکاری اسکول میں تدریسی اوقات میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تو اسکے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، پابندی کا اطلاق اساتذہ اور طلبہ دونوں پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق اساتذہ اور طلبہ دونوں پر ہوگا۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق اگر کسی کو سرکاری اسکول میں تدریسی اوقات میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مراسلے میں اسکول کی عمارت میں صفائی کے انتظامات بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکول کے آفیسرز، اساتذہ، دیگر اسٹاف تعلیمی اداروں میں چپل نہیں پہن سکتے۔


خبر کا کوڈ: 754653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754653/خیبر-پختونخوا-کے-تعلیمی-اداروں-میں-فون-استعمال-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org