QR CodeQR Code

اٹک، دلہا کے بھائی کی فائرنگ سے دلہن جاں بحق

8 Oct 2018 16:24

اٹک کے تھانہ صدر کے گاؤں گولڑہ میں جب بارات پہنچی تو ہوائی فائرنگ کے دوران دلہے کے بھائی کی پستول میں گولی پھنس گئی، پستول سے گولی نکالی جا رہی تھی کہ گولی چل گئی اور سامنے بیٹھی دلہن عظمٰی کو جا لگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔


اٹک کے گاؤں گولڑہ میں شادی کے دوران دلہا کے بھائی کی فائرنگ سے دلہن جاں بحق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اٹک کے تھانہ صدر کی حدود میں گولڑہ گاؤں کے حبیب نامی نوجوان کی عظمٰی نامی لڑکی سے شادی تھی، جب عظمٰی بی بی کی بارات واہ کینٹ سے گولڑہ پہنچی تو گھر میں فائرنگ کی جا رہی تھی۔ اس دوران دلہے کے بھائی کی پستول میں گولی پھنس گئی، پستول سے گولی نکالی جا رہی تھی کہ گولی چل گئی اور سامنے بیٹھی دلہن عظمٰی کو جا لگی، جس سے دلہن موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ اہل علاقہ کے مطابق شادی میں فائرنگ 5 گھنٹے سے زائد جاری رہی اور پولیس کے نہ پہنچنے سے المناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے دلہن کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے کاغذی کارروائی کا آغاز کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 754654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754654/اٹک-دلہا-کے-بھائی-کی-فائرنگ-سے-دلہن-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org