QR CodeQR Code

پشاور میں موسم سرما کی پہلی بارش، لوگوں کے چہرے کھل اُٹھے

8 Oct 2018 16:44

پشاور میں آج دوپہر سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آسمان پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک پشاور سمیت کوہاٹ، مردان اور ہزارہ ڈویژن میں جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم کو خوش گوار بنا دیا۔ پشاور میں آج دوپہر سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آسمان پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک پشاور سمیت کوہاٹ، مردان اور ہزارہ ڈویژن میں جاری رہے گا۔ موسم سرما کی پہلی بارش برسنے سے پشاور شہر کے باسیوں نے آلودگی اور گردو غبار سے سکھ کا سانس لیا اور لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔ متعدد لوگوں نے اپنے دفاتر میں کام کاج کو کچھ وقت کیلئے چھوڑ کر بارش کا نظارہ کرنے لگے۔


خبر کا کوڈ: 754658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754658/پشاور-میں-موسم-سرما-کی-پہلی-بارش-لوگوں-کے-چہرے-کھل-ا-ٹھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org