0
Monday 8 Oct 2018 17:23

آئی ایم ایف سے بھیک مانگنا پی ٹی آئی کے دعووں کی نفی ہے، ممتاز حسین سہتو

آئی ایم ایف سے بھیک مانگنا پی ٹی آئی کے دعووں کی نفی ہے، ممتاز حسین سہتو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے بجلی، گیس، پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کو پی ٹی آئی کے دعووں کی نفی قرار دیا ہے، پی ٹی آئی قیادت نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے ان میں بجلی، گیس اور پیٹرول قیمتوں کو نہ بڑھانے کا عندیہ دیا تھا، مگر حکومت کے اعلانیہ 100 دنوں میں سے 50 دن مکمل ہونے کے باوجود عوام ریلیف سے محروم اور مہنگائی کی شرح 2 فیصد بڑھ کر 6.5 تک پہنچ گئی ہے، سی این جی کی قیمتوں میں 22 روپے اضافہ کے ساتھ 104 پر فی کلو قیمت مقرر ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن کے خاتمے سمیت عوام کو سہانے خواب دکھائے تھے، مگر اس کے ابتدائی 50 دنوں کی کارکردگی و اقدامات سابق حکومت سے بھی بدتر نظر آرہے ہیں، عوام کو ریلیف اور تبدیلی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔

ممتاز سہتو نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہم آئی این ایف کے پاس نہیں جائیں گے، احتساب بلا تفریق کریں گے، مگر آج احتساب کو انتقام اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگنے کے بہانے تلاش کرکے ملک و قوم کو آئی ایم ایف اور مالیاتی اداروں کے پاس مزید گروی رکھنے کا پلان بنایا جارہا ہے، ہم پی ٹی آئی حکومت کو پورا موقع ملنے کے حق میں ہیں، تاہم وہ سابق حکومتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام پر مہنگائی کی بمباری کرنے کے بجائے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے نمائش نہیں بلکہ کرپشن فری اور عملی اقدامات کرے، عالمی مالیاتی اداروں کی فرمائش پر عوام سے زندہ رہنے کا چھیننے کی بجائے پی ٹی آئی حکومت عوام کی حالت زار پر رحم اور مفاد عامہ کی خاطر گیس قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 754663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش