0
Monday 8 Oct 2018 17:36

نیو کراچی میں فائرنگ، شیعہ پولیس اہلکار سید احمد رضوی جاں بحق

نیو کراچی میں فائرنگ، شیعہ پولیس اہلکار سید احمد رضوی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نیو کراچی کے علاقے میں فائرنگ سے شیعہ پولیس اہلکار سید احمد عباس رضوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والا اہلکار اپنے والد کے ساتھ پینشن کی رقم نکلوا رہا تھا کہ اس دوران واردات ہوئی۔ پولیس کے مطابق واردات میں 30 بور کا پستول استعمال ہوا اور سید احمد عباس رضوی کے سینے میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول کو ان کے گھر کے قریب اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے والد کے ہمراہ رکشے سے اتر رہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان کے سینے پر گولی ماری جو ان کے دل میں پیوست ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ عینی شاہدین و مقتول کے اہلخانہ اس واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل سید احمد عباس رضوی کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ کاروان حیدری نیو کراچی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین قبرستان وادی حسین (ع) میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 754669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے