QR CodeQR Code

پشاور میں شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف لیگی خواتین کا مظاہرہ

8 Oct 2018 20:59

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شاہین حبیب اللہ، ثوبیہ خان اور فرح خان نے کہاکہ عمران خان کی ایماء پر نیب لیگی قائدین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن خواتین ونگ پشاور نے پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شاہین حبیب اللہ، ثوبیہ خان اور فرح خان نے کہاکہ عمران خان کی ایماء پر نیب لیگی قائدین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کررہا ہے۔ عام انتخابات سے قبل نواز شریف انکی بیٹی، داماد اور اب ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کو گرفتار کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ کارکن اپنے قائد کی ایک کال کے انتظار میں ہیں، اگر سڑکوں پر نکل آئے تو بیساکھیوں پر کھڑی عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، انہوں نے کہا کہ نیب زلفی بخاری، پرویز خٹک اور علیم خان کیخلاف بھی کارروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 754696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754696/پشاور-میں-شہباز-شریف-کی-گرفتاری-کیخلاف-لیگی-خواتین-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org