QR CodeQR Code

ایران کو کسی بھی قیمت پر ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دینگے،اوباما

3 Jul 2009 12:09

امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ امریکا میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شر ح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں


واشنگٹن:امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ امریکا میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شر ح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد وہاں مزید فوجیں بھیجنے کے امکانات پر غور ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ طالبان کو تربیت اور منصوبہ بندی کے لیے محفوظ پناہ گاہیں نہ ملیں تاکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملے نہ ہوسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان نیشنل آرمی کو مضبوط بنانا بھی ترجیحات میں شامل ہے تا کہ سرحد پار دہشتگردی کی کارروائیوں کو روکا جاسکے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی بھی قیمت پرایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ایران کو باز رکھنا چیلنج ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 7547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7547/ایران-کو-کسی-بھی-قیمت-پر-ایٹمی-طاقت-بننے-کی-اجازت-نہیں-دینگے-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org