0
Monday 8 Oct 2018 21:41

حکومت کا آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ

حکومت کا آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسد عمران نے کہا ہے کہ اقتصادی ماہرین کے ساتھ مشاورت کی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، کہتے ہیں بحالی کا ایسا پروگرام چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پا سکیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایسا پروگرام لانا چاہتے ہیں کہ جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے۔ مشکل معاشی حالات کا پوری قوم کو ادراک ہے، معاشی بحران سے کامیابی سے نکلنا ہماری ترجیح ہے، فی الحال اس مشکل سے نکلنے کے لیے ایک سے زیادہ ذرائع استعمال کریں گے، معاشی بحالی کیلئے دوست ملکوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ معاشی بحالی کیلیے ہمارا ہدف صاحب استطاعت لوگ ہیں، روزگار کی فراہمی معاشی ترجیحات میں شامل ہے، معاشی بحران پر قابوپانے کے لئے بنیادی منشور میں تبدیلی نہیں کرنا چاہتے، معاشی بحالی آسان نہیں مشکل چیلنج ہے، پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جانے والی حکومت نئی حکومت کے لیے معاشی بحران چھوڑ کر گئی، ہر نئی حکومت کے آنے پر معاشی بدحالی کا تسلسل توڑنا چاہتے ہیں، ہم مستقل بنیادوں پر معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، ابھی مشکلات برداشت کرلیں گے لیکن ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 754702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش