0
Monday 8 Oct 2018 23:13

کرپشن ریفرنس، احتساب عدالت کا بابر غوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

کرپشن ریفرنس، احتساب عدالت کا بابر غوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں پونے تین ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر و ایم کیو ایم رہنما بابر غوری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت آئندہ سماعت پر پولیس سے مفرور ملزمان کی پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔ احتساب عدالت کراچی میں کے پی ٹی میں پونے تین ارب روپے کرپشن کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم کے رہنما حنیف جاوید اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے جانب سے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے جانب سے ملزمان پر الزامات ہیں کے ملزمان نے کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیاں کرکے قومی خزانے کو پونے تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ بابر غوری پیپلز پارٹی کے مخلوط دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہ چکے ہیں، ان کا شمار ایم کیو ایم کے دیرینہ رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 754711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش