QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کل زائرین کو درپیش مشکلات کے خلاف احتجاج کرے گی

8 Oct 2018 23:16

ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت زائرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، تفتان جیسے صحرا میں موسم کی شدت کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کوئی پُرسان حال نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام زیارت اربعین کے لیے جانے والے زائرین کو تفتان بارڈرپر درپیش مشکلات، زائرین کی شہادتوں کے خلاف کل سہہ پہر 4 بجے نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت زائرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، تفتان جیسے صحرا میں موسم کی شدت کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، تفتان میں میڈیکل، رہائش اور پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے، نئی حکومت نے زائرین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، مجلس وحدت مسلمین زائرین کے ساتھ روا رکھے جانے والے اس سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس طرف توجہ نہ دی تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے چاہے اُس کا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔

 


خبر کا کوڈ: 754712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754712/ملتان-ایم-ڈبلیو-کل-زائرین-کو-درپیش-مشکلات-کے-خلاف-احتجاج-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org