QR CodeQR Code

الیکشن بائیکاٹ کا اثر، مقبوضہ کشمیر میں 8 فیصد ووٹنگ

9 Oct 2018 10:03

مجموعی طور پر دن بھر صورتحال پر امن رہی۔ بیشتر پولنگ مراکز پر سناٹا چھایا رہا البتہ ہندوارہ اور کپوارہ میں خاصی گہما گہمی رہی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں سخت سکیورٹی انتظامات کے بیچ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔ کشمیر کے 57 انتخابی وارڈوں میں 138 امیدواروں کی سیاسی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگئی ہے۔ کشمیر میں مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح 8.3 فیصد رہی، جبکہ کشمیر میں مجموعی طور پر یہ شرح 56.7 فیصد رہی۔ کشمیر میں مجموعی طور پر 84 ہزار 692 ووٹوں میں سے 7 ہزار 57 ووٹ ڈالے گئے۔ 57 انتخابی حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ ضلع کپوارہ جبکہ سب سے کم ضلع بانڈی پورہ میں ڈالے گئے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفہ کے 4 بجے تک جاری رہی۔ مجموعی طور پر دن بھر صورتحال پر امن رہی۔ بیشتر پولنگ مراکز پر سناٹا چھایا رہا البتہ ہندوارہ اور کپوارہ میں خاصی گہما گہمی رہی۔


خبر کا کوڈ: 754781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754781/الیکشن-بائیکاٹ-کا-اثر-مقبوضہ-کشمیر-میں-8-فیصد-ووٹنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org