0
Tuesday 9 Oct 2018 12:01

مقبوضہ کشمیر میں انتخابات، مکمل شٹرڈاؤن

مقبوضہ کشمیر میں انتخابات، مکمل شٹرڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بلدیاتی اور پنچایت کے نام پر ہونے والے انتخابات کے پیش نظر مکمل شٹرڈاؤن رہا اور کشمیریوں نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں ہونے والے مقامی انتخابات میں عوام کے بائیکاٹ کے باعث حریت قیادت کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن رہا، دکانیں، کاروباری مراکز اور اسکولز بند رہے جبکہ پولنگ اسٹیشن ویرانے کا منظر پیش کرتے نظر آئے۔ کشمیر وادی میں 4 مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کا پہلا مرحہ کل تھا، تاہم اس مرحلے میں مختلف سکھ تنظیموں، سکھ انٹیلیکچولز سرکل، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن اور سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں انتخابات چار مرحلوں میں ہو رہے ہیں اور اس کے اگلا مرحلہ 10، 13 اور 16 اکتبور کو ہو گا۔

مقامی انتخابات پر حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ اس دوران انہیں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کی بھی حمایت حاصل رہی۔ ادھر انتخابات سے قبل ہی انتظامیہ نے حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، قاضی یاسر، محمد یوسف نقاش، غلام احمد گلزار، حکیم عبدالرشید، مختار احمد وعظیٰ، محمد یاسین عطائی اور سید امتیاز حیدر کو نظربند کر دیا تھا۔

وادی میں کرفیو کی طرح کی پابندیاں بھی لگا دی گئی ہیں اور بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز بھارت مخالف مظاہروں سے نمٹنے کے لیے وادی میں موجود ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر کشمیر میں 400 سے زائد پیراملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کی گئیں جبکہ کپواڑہ، باندی پورا اور بارہ مولا اضلاع کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کل ہونے والے انتخابات میں 422 بلدیاتی وارڈز پر 1283 امیدوار مدمقابل تھے۔ ادھر ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کشمیری رہنماؤں نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی قبضے میں یہ انتخابات غیر قانونی عمل ہے۔ تاہم بھارت کا کہنا ہے کہ شہری معاملات اور ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کے لیے انتخابات اچھا عمل ہے۔ اس انتخابات کے لیے تقریباً 17 لاکھ رہائشی رجسٹرڈ ووٹر ہیں جبکہ کل 1 ہزار 145 کونسل نشستوں ہیں۔ حکام کے مطابق 244 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ کل نشستوں میں سے مزید 170 نشستوں پر کوئی امیدوار مدمقابل نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 754824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش