0
Tuesday 9 Oct 2018 14:07

پشاور میں طلبہ پر تشدد کیخلاف جمیعت کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور میں طلبہ پر تشدد کیخلاف جمیعت کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف مادر علمی پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنماؤں نے پشاور میں طلبہ پر پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی سرکاری یونیورسٹی میں جس میں فیسوں میں اضافہ کرنے پر طلبا نے احتجاج کیا، صوبائی حکومت نے طلباء کے مسائل سننے کے بجائے طاقت کا استعمال کیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء پر تشدد کے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور فیسوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 754854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش